پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، سنگلز کوارٹر فائنل میں پانچ کھلاڑی پہنچ گئے

ڈبلز میں بھی سات پاکستانی کھلاڑیوں کی آخری آٹھ ٹیموں میں رسائی جے 30 جونیئر چیمپئن شپ جاری

اسلام آباد (پی پی اے) جے 30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026ء میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جہاں پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے سنگلز جبکہ سات کھلاڑیوں نے ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی سنگلز کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں عبدالباسط، احتشام ہمایوں زوہیب افضل ملک، عامر مزاری اور حسن عثمانی شامل ہیں جنہوں نے اپنے عمدہ کھیل سے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ڈبلز مقابلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی عبدالباسط، حمزہ رومان، عامر مزاری زوہیب افضل ملک۔ایم حذیق عاصم، عمر جواد اور محمد یحییٰ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 16 ممالک کے مجموعی طور پر 55 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان میں 33 بوائز اور 22 گرلز کھلاڑی شامل ہیں شریک ممالک میں پاکستان، روس، ہانگ کانگ چین تھائی لینڈ قازقستان بنگلہ دیش سنگاپور سری لنکا سربیا آسٹریلیا اسپین کینیڈا سویڈن جرمنی اور جاپان شامل ہیں صبحِ نو کی چیئرپرسن اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شاہدہ کوثر فاروق نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری چیمپئن شپ کے مقابلے دیکھے اور شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی بوائز سنگلز کے راؤنڈ رابن کے تیسرے مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں عبدالباسط نے حمزہ رومان کو 6-3، 6-0 سے شکست دی احتشام ہمایوں نے سری لنکا کے راحیل رضوی کے خلاف واک اوور حاصل کیا، محمد حسن عثمانی نے ایم حذیق عاصم کو 4-6، 6-3 (10-1) سے ہرایا عامر مزاری نے محمد شایان کو 6-3، 6-1 سے شکست دی جبکہ زوہیب افضل ملک نے بھارت کے روندراش رتن کے خلاف واک اوور حاصل کیا دیگر مقابلوں میں عمر جواد ملک نے ریان خان کو 6-4، 6-3 اور ارحم طارق نے محمد افضل کو 6-1، 7-5 سے شکست دی محمد معاذ نے تھائی لینڈ کے تھیراپات سمریت وانیچا کو 5-7، 6-3 (11-9) سے ہرایا جبکہ محمد یحییٰ کو تھائی لینڈ کے تاچاتم سریسن کے ہاتھوں 6-1، 6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا انعام قادر کو قازقستان کے الشن خان میخمدکالی نے 2-6، 6-4 (10-7) سے ہرایا جبکہ عبدار علی کو سری لنکا کے ریحان گوناوردھنا نے 6-2، 6-1 سے شکست دی بوائز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں عامر مزاری اور عمر جواد ملک نے قازقستان کی جوڑی کو 6-1، 6-4 سے شکست دی عبدالباسط اور ایم حذیق عاصم نے تھائی لینڈ کی جوڑی کو 6-3، 4-6 (10-4) سے ہرایا جبکہ زوہیب افضل ملک اور حمزہ رومان نے عبدار علی اور قازقستان کے الشن خان میخمدکالی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0، 6-0 سے شکست دی دیگر مقابلوں میں سری لنکا اور جرمنی کی جوڑی نے پاکستانی جوڑی ریان خان اور محمد شایان کو 6-2، 6-4 سے ہرایا۔ تھائی لینڈ کی جوڑی نے جاپان اور تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو 6-4، 6-3 سے شکست دی، جبکہ سری لنکا کی جوڑی نے انعام قادر اور محمد معاذ کو 6-2، 6-2 سے ہرایا محمد یحییٰ اور سنگاپور کے برینن این جی نے محمد افضل اور ارحم طارق کو 6-3، 6-2 سے شکست دی اس بین الاقوامی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد میں صبحِ نو۔پارک ویو سٹی دیوان سیمنٹ بینک الفلاح اور او جی ڈی سی ایل بطور اسپانسرز تعاون کر رہے ہیں چیمپئن شپ کے مقابلے آج صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.