سلطان اذلان شاہ کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
قومی ٹیم 20 نومبر کو کینیڈا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، فائنل 28 نومبر کو ہوگا
ایپوہ، ملائیشیا ( پی پی اے) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 32ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 2026 کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا پاکستان ہاکی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق وقار ابوبکر سفیان خان، محمد عبداللہ ندیم خان معین شکیل حماد الدین سمیع اللہ محمد عماد ذکریا حیات عمر مصطفیٰ رانا وحید غضنفر علی احمد ندیم عبدالرحمن حنان شاہد اور افراز شامل ہیں ٹیم آفیشلز میں ممتاز الحق ٹیم منیجر ہرمن کروئس ہیڈ کوچ ریحان بٹ اور کرس بوون اسسٹنٹ کوچز سلطان اشرف ویڈیو اینالسٹ عدیل اختر فزیو تھراپسٹ دانیال بیری فزیکل کوچ محمد وقاص احمد جج جبکہ یاسر خورشید نیشنل امپائر ہوں گے ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت آسٹریلیا کینیڈا جنوبی کوریا ملائیشیا اور امریکہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی پاکستان اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گا جبکہ 21 نومبر کو امریکہ، 23 نومبر کو آسٹریلیا، 24 نومبر کو جنوبی کوریا اور 26 نومبر کو میزبان ملائیشیا کے مدمقابل ہوگا ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر کو کھیلا جائے گا قومی ٹیم کا پہلا امتحان کینیڈا کے خلاف ہوگا جبکہ آسٹریلیا اور میزبان ملائیشیا کے خلاف مقابلے بھی اہمیت کے حامل ہوں گے پاکستان ہاکی کے شائقین کو امید ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی