پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان کے احشام ہمایوں عامر مزاری اور عمر جواد ملک ٹینس فائنلز میں پہنچ گئے

جے 30 صبحِ نو عالمی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پیش قدمی، دو فائنلز میں رسائی

اسلام آباد (پی پی اے) جے 30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کے احشام ہمایوں نے بوائز سنگلز جبکہ عامر مزاری اور عمر جواد ملک کی جوڑی نے بوائز ڈبلز فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا بوائز سنگلز سیمی فائنل میں احشام ہمایوں نے ہم وطن کھلاڑی زوہیب افضل ملک کو 7-5، 6-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ سے ہوگا بوائز ڈبلز سیمی فائنل میں عامر مزاری اور عمر جواد ملک نے تھائی لینڈ کی جوڑی فاسین سنچالونگ اور تھیراپٹ سمرت وانیچا کو 6-4، 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی دیگر مقابلوں میں تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ نے سری لنکا کے ریحان گوناوردھنا کو 6-1 6-0 سے ہرایا گرلز سنگلز سیمی فائنلز میں قازقستان کی ادیما السیپولووا نے تھائی لینڈ کی پلویپچ ڈاؤنگخیاؤ کو 6-1 6-4 جبکہ قازقستان کی پولینا سوشکووا نے اپنی ہم وطن آئلین بکیئیوا کو بھی 6-1، 6-4 سے شکست دی بوائز ڈبلز کے دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کے جیکب لیٹسچ اور سری لنکا کے جائین ڈی سیرم نے پاکستانی جوڑی حمزہ رومان اور زوہیب افضل ملک کو 6-4، 6-3 سے ہرایا گرلز ڈبلز سیمی فائنلز میں تھائی لینڈ کی پلویپچ ڈاؤنگخیاؤ اور انیاوی پیسارنپانوونگ نے قازقستان کی آئلین بکیئیوا اور ڈینیلیا بیسے بائیوا کو 6-4، 6-0 سے شکست دی جبکہ قازقستان کی ادیما السیپولووا اور چین کی یوچی لی نے روس کی واروارا روبتسووا اور چین کی شوان یی وی کو 6-7(4) 6-2 اور 10-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی. چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 16 ممالک کے 55 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں 33 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں ایونٹ میں روس ہانگ کانگ چین تھائی لینڈ قازقستان بنگلہ دیش سنگاپور سری لنکا سربیا آسٹریلیا اسپین کینیڈا سویڈن جرمنی جاپان اور پاکستان کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں چیمپئن شپ کے انعقاد میں صبحِ نو پارک ویو سٹی دیوان سیمنٹ بینک الفلاح اور او جی ڈی سی ایل کا تعاون حاصل ہے فائنلز کا شیڈول 21 نومبر 2026 بوائز سنگلز فائنل صبح 10 بجے گرلز سنگلز فائنل صبح 10 بجے گرلز ڈبلز فائنل دوپہر 1:30 بجے بوائز ڈبلز فائنل دوپہر 2 بجے

Leave A Reply

Your email address will not be published.