پاکستان ویمنز نے اسکاٹ لینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی
منیبہ علی اور گل فیروزہ کی ناقابل شکست نصف سنچریاں پاکستان نے ہدف 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا
عجمان (پی پی اے) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 کے سپر سکس مرحلے کے پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ ویمنز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان نے 125 رنز کا ہدف صرف 17.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی اپنے نام کرلی
پاکستان کی جانب سے کپتان منیبہ علی اور گل فیروزہ نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا منیبہ علی نے 48 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے جبکہ گل فیروزہ نے 43 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 54 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا پاکستان کی پہلی وکٹ شوال ذوالفقار کی صورت میں گری جنہوں نے 13 رنز بنائے اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی.جس پر اسکاٹ لینڈ ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین برائس نے 36 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ کیتھرین فریزر نے 21 اور سارہ برائس نے 17 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے امِ ہانی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشرہ سندھو، عائمہ سہیل اور مومنہ ریاضت نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا شاندار بیٹنگ کارکردگی پر منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان ویمنز نے 17 گیندیں قبل ہدف حاصل کرکے 9 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی میچ کا مختصر اسکور اسکاٹ لینڈ ویمنز: 124 رنز، 5 وکٹیں، 20 اوورز پاکستان ویمنز 128 رنز ایک وکٹ 17.1 اوورز
نتیجہ پاکستان ویمنز 9 وکٹوں سے کامیاب پلیئر آف دی میچ منیبہ علی 59 ناٹ آؤٹ