بلائنڈ ایشیا کپ چیمپئن پاکستان ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان کو فاتح قرار دیا بھارت شکست تسلیم کرکے سپورٹس مین اسپرٹ دکھائے سلطان شاہ
اسلام آباد (پی پی اے) بلائنڈ ایشیا کپ چیمپئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی جہاں ایئرپورٹ کے باہر چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ اور قومی ٹیم کے کپتان نثار علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور بھارتی ٹیم کے رویے پر ردعمل دیا چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ نے کہا کہ بھارت کا ہمیشہ سے یہ رویہ رہا ہے کہ شکست سامنے دیکھ کر رونا دھونا شروع کر دیتا ہے تاہم ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو چیمپئن قرار دیا ہےانہوں نے کہا کہ ہم نے کرکٹ کے میدان میں ہمیشہ بھارت کو شکست دی ہے اور انہیں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا چیئرمین ہونے پر فخر ہے سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی اور ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو فاتح قرار دیے جانے کے بعد بھارتی اعتراضات اور رونا دھونا بے معنی ہے پاکستان نے اپنی کارکردگی سے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے اس موقع پر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اور بھارت کو شکست تسلیم کرنی چاہیے اگر میچ ہو بھی جاتا تو کامیابی پاکستان ہی حاصل کرتا بھارتی ٹیم کو کھیلوں کی اصل روح کے مطابق سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پورے ایونٹ میں محنت اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو چیمپئن قرار دیا گیا