ملکی ہوائی اڈوں پر اسمارٹ اسکیننگ سسٹم کو جلد فعال بنایا جائے، وزیراعظم
اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اسمارٹ اسکیننگ سسٹم کو جلد فعال بنایا جا ئے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ہوائی اڈوں پر کسٹم کلیئرنس، امیگریشن سمیت دیگر آپریشنز کو تیز تر بنانے کی ہدایت کی۔