پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان شاہینز فائنل میں پہنچ گئے، حسن نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی

بنگلہ دیش اے کو پانچ وکٹوں سے شکست حسن نواز 62 رنز اور دو وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

دوحہ (پی پی اے) پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی کامیابی میں آل راؤنڈر حسن نواز نے اہم کردار ادا کیا جنہیں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے شہادت حسین نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 118 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 103 رنز بنائے۔ ماہید الاسلام انکون نے 42 اور ایس ایم مہراب نے 28 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسن نواز نے 6 اوورز میں 30 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا علی رضا نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں پاکستان شاہینز نے مطلوبہ 233 رنز کا ہدف 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی حسن نواز نے 91 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی اہم اننگز کھیلی شاہ زیب خان نے 50، کپتان عبدالصمد نے 44 جبکہ فرحان یوسف نے ناقابلِ شکست 46 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا بنگلہ دیش کی جانب سے ریپن منڈول اور رقیب الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں حسن نواز نے بیٹنگ میں 62 رنز بنانے کے ساتھ بولنگ میں بھی دو وکٹیں حاصل کرکے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا پاکستان شاہینز اب ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے فائنل میں سری لنکا اے کے مدمقابل ہوں گے ایونٹ کا فائنل اتوار 29 نومبر کو دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.