اسلام آباد(پی پی اے) وفاقی حکومت نے جامعات میں ٹینیور ٹریک سسٹم ٹی ٹی ایس کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے ہوگا وزارتِ خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم کے 20 ستمبر 2021ء کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ٹی ٹی ایس پے پیکیج 2026ء کی منظوری دی جس کے تحت پروفیسر ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کے تنخواہ اسکیلز پر نظرِ ثانی کی گئی ہے نظرِ ثانی شدہ اسکیل کے مطابق ٹی ٹی ایس پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 3 لاکھ 94 ہزار 875 روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ 7 ہزار 230 روپے سالانہ اضافہ 19 ہزار 305 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار 320 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 6 لاکھ 84 ہزار 450 روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 12 ہزار 30 روپے کر دی گئی ہے اسی طرح ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار 250 روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 70 ہزار 810 روپے سالانہ اضافہ 15 ہزار 356 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار 320 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 4 لاکھ 93 ہزار 590 روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 45 ہزار 610 روپے مقرر کی گئی ہے اسسٹنٹ پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 88 ہزار 20 روپے سالانہ اضافہ 12 ہزار 65 روپے سے بڑھا کر 17 ہزار 720 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3 لاکھ 56 ہزار 475 روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 53 ہزار 820 روپے کر دی گئی ہے آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2026ء تک ملازمت میں موجود تمام ٹی ٹی ایس اساتذہ کی بنیادی تنخواہ نئے ٹی ٹی ایس 2026ء اسکیل میں اسی مرحلے اسٹیج پر منتقل کی جائے گی جس مرحلے پر وہ موجودہ اسکیل میں فائز ہیں وزارتِ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ اس نظرِ ثانی کے نتیجے میں آنے والے تمام مالی اخراجات متعلقہ جامعات اپنے وسائل سے پورے کریں گی جبکہ وفاقی حکومت اس مقصد کے لیے کوئی اضافی مالی ذمہ داری برداشت نہیں کرے گی