اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو باصلاحیت اور ذمہ دار شہری بنانے کے لیے جامع پروگرام پر عمل جاری ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں مختلف مکاتبِ فکر کی ممتاز شخصیات سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی ملاقات کرنے والوں میں بریگیڈیئر (ر) آفندی، پمز ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق خرم جوئیہ ایڈووکیٹ میجر (ر) احمد ندیم سڈل، جھنگ سیداں کے سیاسی رہنما راجہ جاوید، راجہ حیدر، مقدس بشیر، معروف کاروباری شخصیت عافیہ شبیر علم ماڈل سکول علی پور کی پرنسپل نورین ارشاد ڈاکٹر ثناء جویریہ ثناء زہراء حسنہ ملک اور عبداللہ سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں
اس موقع پر وفود نے اپنے علاقوں کے مسائل، پاکستان کی ترقی قومی سلامتی اور عوامی فلاح سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں، جبکہ پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور، بیانیے اور عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ان کی جماعت ایسا نظام متعارف کرانا چاہتی ہے جو حقیقی معنوں میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست نعروں کی نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست ہے اور حکومت میں نہ ہونے کے باوجود مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم ای کامرس روزگار اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ راول فاؤنڈیشن کے تحت صحت کارڈ کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں