وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی تعلیمی بورڈ ایف بی آئی ایس ای اسلام آباد نے ایس ایس سی پارٹ اول و دوم کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیانسائنس گروپ میں عفیرا اعجاز نے 1089 نمبر حاصل کر کے پہلی آمنہ نعمان نے 1088 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ حذیفہ حیدر نے 1086 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہیومینٹیز گروپ میں فاطمہ زہرا 1037 نمبروں کے ساتھ پہلی رہیں جبکہ محمد معاذ اور منال زاہد نے 1031، 1031 نمبروں کے ساتھ مشترکہ دوسری پوزیشن حاصل کی انیسہ نثار 1023 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں نتائج کا اعلان وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک تقریب میں کیا جس میں چیئرمین ایف بی آئی ایس ای پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک ماہرین تعلیم، پوزیشن ہولڈر طلبہ والدین اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی بورڈ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ اول کے باقاعدہ امیدواروں کا کامیابی کا تناسب 64.23 فیصد جبکہ پارٹ دوم کا 95.69 فیصد رہا نجی اور سابقہ امیدواروں میں پارٹ اول کا کامیابی کا تناسب 18.01 فیصد اور پارٹ دوم کا 61.21 فیصد ریکارڈ کیا گیا مجموعی طور پر پارٹ اول میں 59.77 فیصد اور پارٹ دوم میں 91.33 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامیاب طلبہ والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو علم تحقیق اور جدید مہارتوں سے آراستہ ہونا ہوگا تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں ان کا کہنا تھا کہ امسال نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے دس طلبہ میں سات طالبات شامل ہیں، جو ملک میں خواتین کی تعلیمی ترقی کا واضح ثبوت ہے چیئرمین ایف بی آئی ایس ای پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک نے امتحانی نظام میں شفافیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بورڈ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کامیاب طلبہ کو مبارک باد پیش کی

Comments (0)
Add Comment