ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو 80 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے سعید غنی

کراچی (پی پی اے) وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کو مکمل علاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ان کے والدین کے اکاؤنٹس میں 40 ہزار سے 80 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے. ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وائس چیئرمین قاضی خضر کی قیادت میں تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران سعید غنی نے کہا کہ متاثرہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم اینڈومنٹ فنڈ کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایک آزاد اور خودمختار بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے جبکہ علاج معالجے کی نگرانی کے لیے ملک کے ممتاز ڈاکٹروں اور بڑے اسپتالوں کے سربراہان پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی جبکہ اس معاملے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر کے مطابق اب تک 120 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 81 بچے سوشل سیکیورٹی میں رجسٹرڈ جبکہ 39 بچے غیر رجسٹرڈ ہیں

Comments (0)
Add Comment