وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ امتحان ملتوی پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 16 اگست کے بجائے 20 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پی ایم اینڈ ڈی سی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2026ء ملتوی کر دیا ہے پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ، جو پہلے 16 اگست کو منعقد ہونا تھا اب 20 ستمبر 2026ء کو ہوگا کونسل کے مطابق تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم محفوظ شفاف اور امیدواروں کے لیے سہل بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی تاریخ کے علاوہ دیگر تمام شرائط ضوابط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے تاہم اگر آئندہ کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس سے متعلق الگ سے باضابطہ اطلاع جاری کی جائے گی. پی ایم اینڈ ڈی سی نے امیدواروں والدین تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات ہدایات اور اعلانات کے لیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع ابلاغ سے مسلسل رابطے میں رہیں کونسل نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی سے ہونے والی ممکنہ پریشانی پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور تفہیم کو سراہا واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی تھی تاہم بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

Comments (0)
Add Comment