ہری پور (پی پی اے) یونیورسٹی آف ہری پور نے ڈیجیٹلائزیشن اور ای گورننس کے فروغ کے لیے آن لائن ٹرانسکرپٹ اور ڈگری اجرا سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے جدید نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹومیشن کے ذریعے طلبہ کو شفاف، محفوظ اور تیز رفتار تعلیمی خدمات فراہم کی جائیں گی، جبکہ انتظامی امور میں بھی مزید بہتری آئے گی افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر امتحانی سیکشن اور ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی سروسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی سے تعلیمی اور انتظامی خدمات کے معیار کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی