ایک دہائی بعد پاکستان میں اے ایف سی ’اے‘ کوچنگ کورس کا دوبارہ آغاز

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف ایک دہائی سے زائد عرصے کے وقفے کے بعد پاکستان میں اے ایف سی اے سرٹیفکیٹ ریفریشر کوچنگ کورس منعقد کرے گی جو ملک میں اعلیٰ سطح کی فٹبال کوچنگ تعلیم کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے پانچ روزہ کورس 15 سے 19 اگست 2026 تک منعقد ہوگا جس میں عراق سے تعلق رکھنے والے اے ایف سی انسٹرکٹر وسام شمیل کامل بطور انسٹرکٹر خدمات انجام دیں گے کورس میں پاکستان کے 19 اے ایف سی اے۔سرٹیفائیڈ کوچز شرکت کریں گے جن میں 18 مرد اور ایک خاتون کوچ شامل ہیں کورس کے دوران کوچز کو اپنی فنی معلومات جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے تجربات کے تبادلے اور بین الاقوامی کوچنگ ماہرین سے ستفادہ کا موقع ملے گا. پی ایف ایف کے ڈائریکٹر کوچ ایجوکیشن سجاد محمود نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی کوچنگ تعلیم کی بحالی پاکستان میں فٹبال کے مجموعی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کی ترقی فٹبال کی ترقی کی بنیاد ہے اور پاکستان میں اے ایف سی اے سطح کا کوچنگ کورس ہوئے ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، اس لیے موجودہ ریفریشر کورس ایک اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ پی ایف ایف کی کوشش ہے کہ کوچز میں سلسل سیکھنے اور اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کا رجحان فروغ پائے اور انہیں اعلیٰ سطح کی فنی تعلیم اور بین الاقوامی تجربات تک باقاعدگی سے رسائی حاصل ہو کورس کے نظریاتی سیشنز پی ایف ایف ہاؤس آڈیٹوریم میں صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ عملی سیشنز ماڈل ٹاؤن سی بلاک فٹبال گراؤنڈ میں شام 4 بجے سے 6 بجے تک ہوں گے۔ سیشنز کے اوقات عارضی ہیں اور ان میں تبدیلی ممکن ہے اے ایف سی انسٹرکٹر وسام شمیل کامل نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر خوشی ہے اور وہ ملک کے فٹبال کوچز کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کوچز فٹبال کے لیے بے پناہ جذبہ رکھتے ہیں اور وہ اس تجربے کے دوران اپنے ساتھی کوچز کے ساتھ علم، تجربات اور خیالات کا تبادلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہیں

Comments (0)
Add Comment