اسلام آباد۔ (پی پی اے) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد ضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سالانہ مہنگائی کی شرح 9.11 فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں