امت مسلمہ کی بہتری کے لیے قرآن سے وابستگی ضروری ہے، شجاع الدین شیخ

اسلام آباد (پی پی اے) امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی موجودہ مشکلات کی بڑی وجہ قرآن کریم کی تعلیمات اور سیرتِ نبوی ﷺ سے دوری ہے، اپنی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے قرآن کو رہنما بنانا ہوگا۔اسلام آباد میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام ’’امت مسلمہ کی حالت زار اور راہ نجات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک باہمی تعاون، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے امت کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر ضمیر اختر نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا کو امن اور انسانیت کی ضرورت ہے اور اسلام انسانیت کے لیے رہنمائی کا جامع نظام پیش کرتا ہے۔ڈاکٹر اکرام الحق نے مسلم امہ کے وسائل اور افرادی قوت کو بہتر انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن عاصم نے کہا کہ معاشرے کے مختلف شعبوں کو اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے سے امن اور فلاح کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment