پاکستان معدنی وسائل کو جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری سے معاشی قوت میں تبدیل کرے، احسن اقبال

لاہور ( پی پی اے) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پاکستان میں نایاب ارضی معدنیات مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر دو روزہ چوتھی پبلک پالیسی کانفرنس پیر کو منعقد ہوئی بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی اور برکی انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اینڈ ریسرچ کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس میں ماہرین ارضیات جامعات کے اساتذہ صنعت کاروں اور ماہرین نے شرکت کی کانفرنس کا مقصد پاکستان میں معدنیات کی تلاش، عالمی منڈی کے رجحانات ماحولیاتی تحفظ پائیدار استخراج ویلیو ایڈیشن اور مؤثر پالیسی سازی کے لیے حکمت عملی پر غور کرنا تھا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور اہم معدنی ذخائر سے مالا مال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی سے منسلک کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جائے انہوں نے کہا کہ نایاب ارضی معدنیات کی عالمی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ جدید الیکٹرانکس مصنوعی ذہانت قابل تجدید توانائی برقی گاڑیوں اور دفاعی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں پاکستان کو خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ان کی پراسیسنگ ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت معدنی شعبے میں اصلاحات جدید ارضیاتی سروے سرمایہ کاری کے فروغ اور مقامی پراسیسنگ کیلئے اقدامات کر رہی ہے معدنی وسائل کو ملکی صنعت سے منسلک کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا درآمدی انحصار کم اور برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی بدلتی ہوئی سپلائی چین میں مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے تاہم اس کیلئے حکومت، تعلیمی اداروں تحقیقی مراکز اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری ضروری ہے صوبوں جامعات اور نجی شعبے کے مربوط تعاون سے پاکستان نایاب ارضی معدنیات کی عالمی ویلیو چین میں نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت جیو لوجیکل ڈیٹا سروے اور تحقیق کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کیلئے پالیسی و ریگولیٹری ماحول کو بھی بہتر بنا رہی ہے گلگت بلتستان اور بلوچستان میں معدنی وسائل کی تلاش، سروے اور جدید ٹیسٹنگ و پراسیسنگ سہولیات کے منصوبے اسی سلسلے کی کڑی ہیں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے بعد اب معاشی اور ترقیاتی میدان میں کامیابی حاصل کرکے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہوگا موجودہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے اور اڑان پاکستان کے تحت 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف کے حصول کیلئے بحیثیت قوم کردار ادا کرنا ہوگا کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کے معدنی امکانات نایاب ارضی عناصر کے استخراج جدید ٹیکنالوجی سرمایہ کاری ماحولیاتی تحفظ اور وفاق و صوبوں کے درمیان تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس میں تین سیشنز منعقد ہوئے جن میں معدنیات کی حکمرانی، جدید ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ارضیاتی امکانات سے متعلق تحقیقی مقالے اور تجاویز پیش کی گئیں ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ نایاب ارضی معدنی عناصر ہائی ٹیک صنعتوں گرین انرجی اور جدید ٹیکنالوجیز کیلئے انتہائی اہم ہیں جبکہ پاکستان کی وسیع ارضیاتی صلاحیت ابھی بڑی حد تک دریافت طلب ہے ڈین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی ڈاکٹر نوید الہی نے ادارے کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ این ایس پی پی معیشت طرز حکمرانی پالیسی سازی اور امن و امان سمیت عصری امور پر تحقیق کے ذریعے عوامی پالیسی کے شعبے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے کانفرنس کے اختتام پر ریکٹر فرحان عزیز خواجہ اور ڈین ڈاکٹر نوید الہی نے محققین اور مباحثین میں شیلڈز تقسیم کیں

Comments (0)
Add Comment