پشاور(پی پی اے) کمشنر بنوں ڈویژن خالد محمود سے ٹی ایم اے بنوں کے چیف سینٹری انسپکٹر ولی آیاز خان نے ملاقات کی ملاقات کے دوران بنوں لائبریری، بنوں چوک بازار سمیت شہر کے دیگر تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش اور ازسرنو تعمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر کمشنر خالد محمود نے شہر کی صفائی، خوبصورتی اور عوامی تفریحی مقامات کی بہتری کیلئے چیف سینٹری انسپکٹر ولی آیاز خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں داد دی کمشنر نے فضل قادر پارک میں صفائی اور تزئین و آرائش کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔