نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤکیلئے اسپرے مہم کا انعقاد

اسلام آباد(پی پی اے)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ارشاد علی جوکھیو کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی اور ملیریا جیسے موذی امراض کی روک تھام کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی اسپرے مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس مہم میں انٹومولوجسٹ ڈاکٹر عبدالستار، ، سپروائزر علی حسن جبکہ اسپرے ٹیم کے ارکان قدرت اللہ، کاشف اور رضا اللہ نے حصہ لیا۔اسپرے مہم کے دوران نیشنل پریس کلب کی عمارت، دفاتر، ہالز، راہداریوں اور دیگر اہم مقامات پر جراثیم کش اور مچھر مار اسپرے کیا گیا تاکہ صحافیوں، ملازمین اور آنے والے مہمانوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔محکمہ صحت کی ٹیم نے مختلف مقامات کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور مچھروں کی ممکنہ افزائش گاہوں کے خاتمے کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی اور ملیریا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے شہریوں کو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور گھروں و دفاتر کے اردگرد پانی کھڑا نہیں ہونے دینا چاہیے۔نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے محکمہ صحت کی اس کاوش کو سراہتے اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ارشاد علی جوکھیو اور ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احسن اقدامات اٹھا رہے ہیں، صحافی برادری کے تحفظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے ایسے اقدامات انتہائی اہم ہیں۔این پی سی قیادت نے اسپرے ٹیم اور محکمہ صحت کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کی

Comments (0)
Add Comment