سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا پیر کو پمز اسپتال میں ہی اجلاس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی اے) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پیر کو پمز اسپتال میں ہی اجلاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی نے کہا کہ پمز اسپتال کے دورے کے بعد قائمہ کمیٹی کا اجلاس وہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیر تک تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی آجائے گی، اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ عامر چشتی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

Comments (0)
Add Comment