پمز اسپتال اتوار کو معمول کے مطابق مکمل فعال رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی اے) پمز اسپتال اسلام آباد کو اتوار کے روز بھی معمول کے مطابق مکمل فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پمز اسپتال کی انتظامیہ اور اکاؤنٹس برانچ اتوار کو معمول کے مطابق کام کرے گی، اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔سرکلر ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انیزہ جلیل کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔پمز، اعلیٰ سطح معائنہ ٹیم کا دورہ، تمام شعبوں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ. سرکلر کے مطابق تمام متعلقہ افسران اور عملہ مقررہ اوقاتِ کار کے دوران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔بغیر اجازت غیر حاضری، غفلت یا حکم کی عدولی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment