اسلام آباد (پی پی اے) پمز سانحے میں بچ جانے والی بچی ایزل کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرِ علاج ہے۔ بچی کی والدہ آصفہ بی بی نے بتایا کہ ایزل 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ایزل ہماری پہلی اولاد ہے، قبل از وقت پیدائش کے باعث بچی کمزور ہے جبکہ وہ دھویں سے بھی متاثر ہوئی ہے۔سانحۂ پمز خوفناک واقعہ ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ. آصفہ بی بی نے بتایا کہ بچی کی طبیعت ایک دن بہتر ہوتی ہے اور دوسرے دن بگڑ جاتی ہے۔ بچی کے والد وقاص کے مطابق بچی کو خون بھی لگوایا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود ایزل کی حالت بگڑ رہی ہے۔