اسلام آباد (پی پی اے) چیئرمین کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار اور ڈائریکٹر جنرل کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کریئر کالجز کے انتظامی اور نصابی امور کو منظم، مربوط اور فعال بنانے کے لیے ٹھوس تعلیمی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کے تحت آئی سی سی کی ہر برانچ کے نصابی، انتظامی اور مالیاتی امور کی جانچ پڑتال کا نظام واضح کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات چار کالجز کے پرنسپلز اور انتظامیہ سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ ان ملاقاتوں میں پرنسپل آئی سی سی چٹھہ بختاور ناظر محمود عباسی، پرنسپل آئی سی سی کالج سیکشن غوری گارڈن محمد رضوان، پرنسپل آئی سی سی کمرشل ایریا گلزار قائد راولپنڈی خادم حسین، پرنسپل آئی سی سی روات شاہد عمران اور اکاؤنٹنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ جاوید انتظار اور پروفیسر محمد عامر نے داخلوں کے رجحان اور نصابی امور کی انجام دہی پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم انتظامی امور کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کریئر کالج ملک میں ایک برانڈ کے طور پر ابھر رہا ہے اور والدین اپنے بچوں کے محفوظ اور کامیاب مستقبل کے لیے اسلام آباد کریئر کالج کا انتخاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے پرنسپلز اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ آئی سی سی کے مرکزی نظام کی ہدایات پر اپنے اپنے کیمپسز میں خصوصی توجہ مرکوز رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کی عزت اس کے کام میں ہوتی ہے، جبکہ محنت اور کارکردگی سے عزت ملتی ہے۔ اس موقع پر پرنسپلز اور انتظامیہ نے مرکزی ذمہ داران کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا