وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا پمز کارڈیک سنٹر کا دورہ

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جمعہ کو پمز کے کارڈیک سنٹر کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور درپیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔وفاقی وزیر صحت نے پمز میں الیکٹرو فیزیالوجی کیتھ لیب کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کیتھ لیب کی استعداد، جدید آلات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح دی جائے۔

Comments (0)
Add Comment