اسلام آباد ( پی پی اے) کرئیر بوائز ہاسٹل کیانی روڈ کے انتظامی امور کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔جس میں مارکیٹ سے کم اخراجات اور زیادہ سہولیات دی جارہی ہے۔ یہ فیصلے چیئرمین کیرئیر بوائز ہاسٹل کیانی روڈ بہارہ کہو جاوید انتظار اور وارڈن کریئر ہاسٹل سید زوار حیدر بخاری نے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں کئے۔اجلاس میں ہاسٹل میں ٹائم مینجمنٹ اور ڈسپلن کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ سید زوار حیدر بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل کے معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔ علاقے کی نسبت ماہانہ کرایہ کم رکھا گیا ہے۔ ہاسٹل میں رہائش پذیر افراد سے باہمی ربط رہتا ہے۔ جس سے مسائل کا فوری حل تلاش کیا جاتا ہے