دندی دارہ(پی پی اے) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کھوہار کے زیرِ اہتمام اور الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے تعاون سے بشیر سنز سینٹر، دندی دارہ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے ماہرینِ امراضِ چشم نے 383 مریضوں کا مفت معائنہ کیا جبکہ تمام مریضوں کو ضروری آنکھوں کی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں کیمپ کے دوران جن مریضوں کو آنکھوں کے آپریشن کی ضرورت تھی انہیں الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی ریفر کیا گیا جہاں ان کے آپریشن مفت کیے جائیں گے اس موقع پر بشیر سنز کی جانب سے مریضوں ڈاکٹر اور دیگر مہمانوں کی پرتکلف تواضع کی گئی چیئرمین چوہدری حنیف بشیر اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت بلال بشیر نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی منتظمین کا کہنا ہے کہ ایسے فلاحی اقدامات کا مقصد مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اہلِ علاقہ نے فری آئی کیمپ کے انعقاد پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کھوہار الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی اور بشیر سنز کی کاوشوں کو سراہا اللہ تعالیٰ تمام منتظمین اور معاونین کی اس نیک کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں مزید ایسے فلاحی کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین