ڈپٹی کمشنر مری کے اچانک دورے، تعلیمی طبی اداروں کا جائزہ

اسلام آباد (پی پی اے) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے عوامی سہولیات اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایم سی گرلز ایلیمنٹری سکول سنی بنک اور بنیادی مرکز صحت کالی مٹی کے اچانک دورے کیے۔ ایم سی گرلز ایلیمنٹری سکول سنی بنک کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نےر اساتذہ و دیگر عملے کی حاضری، تعلیمی نظم و ضبط، کلاس رومز، صفائی ستھرائی اور طالبات کو دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو نظم و ضبط، صفائی اور طالبات کے لیے سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سکول عملے نے ادارے کو درپیش مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت کالی مٹی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات، مریضوں کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکز صحت میں موجود مریضوں سےر علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت عوام کی بنیادی ضروریات ہیں، اس لیے سرکاری اداروں میں حاضری، نظم و ضبط، صفائی، ادویات اور بنیادی سہولیات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ متعلقہ افسران سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کا سلسلہ جاری رکھیں

Comments (0)
Add Comment