فنی اور اسلامی تعلیم کا فروغ پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور کا حصہ

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ وہ فنی تعلیم اور اسلامی تعلیم کے فروغ کے حامی ہیں جبکہ بارہویں جماعت تک قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھانا لازمی قرار دینا پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، جس پر اقتدار میں آ کر عملدرآمد کیا جائے گا. انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتفاق ٹاؤن کرپا اسلام آباد میں العلم ماڈل سکول اینڈ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سکول کی پرنسپل میڈم نورین ارشاد نے خاقان وحید خواجہ کا استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے سکول کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات سے ملاقات و گفتگو کی. ملاقات کے دوران ای کامرس و ڈیجیٹل مارکیٹنگ مائیکروفنانس اور راول فاؤنڈیشن کے مختلف فلاحی و ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون اور مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا تعلیم نوجوانوں کی ترقی روزگار کے مواقع اور سماجی بہبود کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی خدمت تعلیم روزگار اور عوامی فلاح کے لیے عزم رکھتی ہے اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مختلف سوالات بھی کیے جن کے چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے جوابات دیے

Comments (0)
Add Comment