دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2026 کا شاندار مقابلوں کے ساتھ اختتام

کراچی (پی پی اے) پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2026 شاندار اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئے کراچی کے مختلف اہم اسپورٹس وینیوز پر منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں پرائمری سیکنڈری کالج اور یونیورسٹی سطح کے ہزاروں طلبہ و طالبات نے 26 مختلف کھیلوں میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا. اے لیولز/انٹرمیڈیٹ کی جنرل ٹرافی الفا کالج نے 3,500 پوائنٹس حاصل کرکے جیتی، او لیولز/میٹرک کی جنرل ٹرافی حبیب پبلک اسکول نے 2,500 پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام کی چھٹی تا آٹھویں جماعت کی جنرل ٹرافی سیڈر اسکول نے 3,000 پوائنٹس حاصل کرکے جیتی جبکہ چوتھی تا پانچویں جماعت کی جنرل ٹرافی ہیپی ہوم اسکول نے 1,500 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مدائن گولڈ اسپورٹس اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہوئے مقابلوں کے لیے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد الفا کالج اور مرکز تائیکوانڈو اکیڈمی کے وینیوز استعمال کیے گئے۔ گیمز میں ایتھلیٹکس تیر اندازی باسکٹ بال بیڈمنٹن کرکٹ شطرنج سائیکلنگ کیچ بال ڈوج بال فٹسال فلائنگ ڈسک جمناسٹکس ہاکی ہینڈ بال نیٹ بال پیڈل پکل بال روپ اسکپنگ۔اسکیٹنگ تھرو بال تائیکوانڈو، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور والی بال کے مقابلے شامل تھے۔ چوتھی تا پانچویں اور چھٹی تا آٹھویں جماعت کی اختتامی تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری و ڈائریکٹر ایس ایس بی جناب اسحاق اور سیکشن آفیسر سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ جناب علی ڈنو گوپانگ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی او لیولز اور اے لیولز کی شاندار شام کی اختتامی تقریب میں تاجکستان کے قونصل جنرل جناب ارشاد علی قاسم اور ڈی آئی جی پی ٹریفک و چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ جناب سید پیر محمد شاہ نے بطور مہمانان گرامی شرکت کی۔دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2026 کی آرگنائزنگ کمیٹی میں جناب مقبول آرائیں سی ای او و صدر پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن جناب فیصل ظفر، چیئرمین کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن، جناب سید مخدوم علی ریاض نائب صدر پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن محترمہ امِ لیلیٰ کلثوم اسسٹنٹ سیکریٹری پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن، جناب عثمان لاندھا، نائب صدر پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن جناب آئیون فیڈرک سیکریٹری پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن جناب عظمت پاشا صدر کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن جناب عبدالصمد سیکریٹری کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن محترمہ صبا انیس نائب صدر پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور جناب امتیاز احمد شیخ، نائب صدر پاکستان پکل بال فیڈریشن شامل تھے اختتامی تقریب میں کھیلوں کی اہم شخصیات اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی جن میں صدر سندھ ٹینس ایسوسی ایشن جناب خالد رحمانی صدر سندھ باڈی بلڈنگ جناب شکیل احمد ماجد رسول الفا کالج احمد سہگل سیڈر کالج صدر سندھ روپ اسکپنگ شارق صدیقی سیکریٹری جنرل، مائٹ یونیورسٹی کے اسپورٹس مینیجر مختلف اسکولوں اور کالجز کے پرنسپلز، اسپورٹس کوآرڈینیٹرز، کوچز اور کاروباری شخصیات شامل تھیں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و سی ای او جناب مقبول آرائیں نے شریک اداروں کی محنت اور جذبے کو سراہا انہوں نے اعلان کیا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی فاتحین اور رنرز اپ 3 سے 7 جنوری 2027 تک ملائیشیا میں منعقد ہونے والے دسویں ایشین اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرچکے ہیں. او لیولز اور اے لیولز کی شاندار شام کی اختتام

Comments (0)
Add Comment