نسٹ طلبا کا ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی ہیڈ آفس کا مطالعاتی دورہ

راولپنڈی (پی پی اے) نسٹ یونیورسٹی کے شعبہ انوائرنمنٹل سائنسز کے طلبا کے وفد نے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی ہیڈ آفس کا مطالعاتی دورہ کیا جہاں مرکزی کنٹرول روم میں سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے وفد کو ایجنسی کے ورکنگ سسٹم، مانیٹرنگ صفائی آپریشنز، سموگ کے تدارک اینٹی لٹرنگ کارروائیوں اور عوامی آگاہی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے طلبا کے سوالات کے جوابات بھی دیے. ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر اینٹی لٹرنگ سکواڈ کی جانب سے کوڑا پھیلانے اور جلانے کے خلاف کارروائیاں جبکہ شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے کمیونیکیشن ٹیم نے مختلف مارکیٹوں میں شاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کے دوران دکانداروں اور شہریوں کو کوڑا مقررہ مقامات پر ڈالنے لٹرنگ سے گریز اور سموگ کے تدارک کے حوالے سے آگاہ کیا دریں اثنا مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کا معائنہ کیا انہوں نے فیلڈ میں موجود صفائی ورکرز سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور کارکردگی کا جائزہ لیا عامر یونس نائیک نے فیلڈ ٹیموں کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر انداز میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے بہتر معیار اور شہریوں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے

Comments (0)
Add Comment