اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام نیشنل لائبریری میں روڈ سیفٹی سیمینار

اسلام آباد(پی پی اے ) ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ونگ کے زیرِ اہتمام نیشنل لائبریری میں وائس آف یوتھ پروگرام کے تحت روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی اہمیت اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا۔سیمینار کے دوران شرکاء کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد دورانِ سفر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف اپنی بلکہ دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھی نہایت ضروری ہے شرکاء کو اس بات پر زور دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ معمولی سی لاپروائی بھی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا ہر شہری کو دورانِ ڈرائیونگ احتیاط ذمہ داری اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں بالخصوص نوجوانوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر آگاہی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان اقدامات کا مقصد محفوظ ٹریفک کلچر کو فروغ دینا اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے

Comments (0)
Add Comment