جدہ میں سعودی اور پاکستانی فنکاروں کی مشترکہ نمائش واحد جاری

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی اور پاکستانی آرٹسٹس کے فن پاروں کی واحد کے عنوان سے ء شاندار نمائش پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں جاری ہے، نمائش کا موضوع ایک روح مشترکہ ورثہ اور متنوع اظہار ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اور سعودی عرب سوسائٹی برائے کلچراور آرٹس جدہ کے ڈائریکٹر محمد الصبیح نے کہا کہ فن پاروں کی نمائشیں تخلیقی کامیابیوں کو اجاگر کرنے، فنکاروں اور عوام کے درمیان رابطے کے مواقع فراہم کرنے اور ثقافتی و فنی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں؛ یہ سب مل کر بصری فنون کے منظرنامے کو مزید ثروت مند بناتے ہیں۔نمائش واحد میں 60 سے زائد پاکستانی اور سعودی فنکار اکٹھے ہوئے ہیں، جن میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور معروف خطاط حافظ شفیق الزمان بھی شامل ہیں۔ یہاں مختلف فنکاروں کے تخلیق کردہ خطاطی اور دیگر بصری فن پاروں کا ایک وسیع مجموعہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سعودی پاکستانیوں اور اہل خانہ نے شرکت کی یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، مکہ ریجن میں وزارتِ میڈیا کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل، عبدالخالق عبداللہ الزہرانی نے کہا کہ یہ تخلیقی نمائش دونوں ثقافتوں کی ثروت مندی اور ان کے مابین ہونے والے مکالمے کی خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہے جس کا اظہار فن اور جمالیات کی آفاقی زبان کے ذریعے کیا گیا ہے۔جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ہم دو الگ الگ ممالک ہیں اور ہمارے پرچم بھی الگ ہیں لیکن ہم ایک ایسے برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جو درحقیقت روح کی سطح پر ‘ایک’ ہے۔ قونصل جنرل نے نمائش کی کیوریٹر محترمہ ماہرہ علی کی محنت ‘پلینیٹ آرٹ کے محمد الحسین کے تعاون، اور ان تمام فنکاروں کی کاوشوں کو سراہا جن کے فن پارے یہاں نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔افتتاحی تقریب میں سعودی معززین، پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور جدہ کے کاروباری حلقوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

Comments (0)
Add Comment