جدہ میں چھٹی عالمی حج کانفرنس و نمائش 2026 کا شاندار افتتاح

150 سے زائد ممالک کی شرکت پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی فرماں روا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی میزبانی میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں چھٹی عالمی حج کانفرنس و نمائش 2026 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب جدہ سپر ڈوم میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سمیت دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے وزرائے حج اعلیٰ حکومتی عہدیداران حج مشنز کے سربراہان اور حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کی اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا جوائنٹ سیکرٹری سید وحید شاہ اور دیگر پاکستانی وفد بھی موجود تھا حج ایکسپو 2026 میں 520 سے زائد سرکاری نجی اور غیر منافع بخش ادارے شریک ہیں۔ نمائش میں حج انتظامات، جدید ٹیکنالوجی ٹرانسپورٹ رہائش خوراک صحت سکیورٹی اور عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق جدید منصوبے اور خدمات پیش کی جا رہی ہیں کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے حج اور متعلقہ حکام کے اجلاس بھی ہوں گے جن میں حج 1448 ہجری 2027 کے انتظامات عازمین حج کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سعودی عرب کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستانی وفد کی شرکت کا مقصد آئندہ حج سیزن کے لیے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی انتظامات کی بروقت تکمیل اور سعودی حکام کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانا ہے حج ایکسپو 2026 آٹھ سے گیارہ نومبر تک جاری رہے گی نمائش کا مقصد دنیا بھر کے حج اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے عازمین بیت اللہ کی خدمت کے نظام کو جدید مؤثر اور سہل بنانا ہے

Comments (0)
Add Comment