اسلام آباد (پی پی اے) سابق سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے ناصر زیدی کو ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ایچ آر سی پی کا چیئرپرسن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ ان کے انتخاب کو صحافی برادری اور جمہوری و انسانی حقوق کی جدوجہد سے وابستہ افراد کے لیے باعث فخر قرار دیا گیا ہے مبارکباد کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ناصر زیدی کی آزادیٔ صحافت آزادیٔ اظہارِ رائے، جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے طویل جدوجہد، بے مثال خدمات اور اصولی مؤقف ہمیشہ تاریخ کا روشن باب رہیں گے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ناصر زیدی اپنی بصیرت، تجربے اور جدوجہد کے جذبے کے ساتھ انسانی حقوق کے تحفظ مظلوموں کی آواز بلند کرنے اور معاشرے میں انصاف، مساوات اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے. مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ ناصر زیدی کی کامیابی پوری صحافی برادری کا فخر اور مان ہے جبکہ ان کے لیے نئی ذمہ داری میں کامیابی استقامت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے مشن میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا