راولپنڈی (پی پی اے) اسلام اخوت و رواداری کا مذہب ہے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور پاکستانی قوم اخوت و رواداری کے رشتوں میں سموئی ہوئی سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہے۔ بلاشبہ عدم برداشت نفرت اور تعصب تباہی کا سبب بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے برداشت کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی اور مقامی سطح پر معاشرے میں برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہے. محمد عامر صدیقی نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر الجھنے اور تقسیم ہونے کے بجائے مل بیٹھنا کہیں بہتر ہے برداشت سے ہی معاشرہ پرامن اور دنیا خوبصورت بن سکتی ہے مسائل کے حل، امن اور ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہی بہترین عمل ہے. انہوں نے کہا کہ افراتفری انتہاپسندی اور عدم برداشت معاشرتی بگاڑ کی عکاس ہیں۔ انسان کو تحمل اور برداشت اپناتے ہوئے جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے محمد عامر صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف 16 نومبر کو ہی نہیں بلکہ ہر روز رواداری اور برداشت کا علمبردار ہونا چاہیے۔ عدم برداشت، نفرت اور تعصب تباہی کا سبب بنتے ہیں جبکہ برداشت اور رواداری قوموں کی ترقی کا زینہ ہیں۔ ہر فرد کو احترام اور وقار پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیل، امریکہ اور ایران جنگ عدم برداشت کا شاخسانہ ہے، جس کی قیمت دنیا مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ اعتدال پسندی انتہاپسندی کے خاتمے اور پرامن جدوجہد کے ذریعے ہی امن و ترقی کا خواب پورا ہوسکتا ہے۔
محمد عامر صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب سے پہلے پاکستان اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد