ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر سکس مرحلے کی چھ ٹیمیں مکمل

عجمان (پی پی اے) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز کرکٹ ٹرافی 2026 کے پانچویں روز چار دلچسپ کرکٹ میچز کھیلے گئے۔جن کے بعد سپر سکس مرحلے کے لیے چھ ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی زمبابوے نے نیدرلینڈز کو 33 رنز سے شکست دے کر سپر سکس میں جگہ بنالی جبکہ بنگلہ دیش کی تھائی لینڈ کے خلاف کامیابی بھی اسے اگلے مرحلے میں پہنچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی. دن کے اہم کرکٹ میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے کیلس نڈھلوو نے 45 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ موڈیسٹر موپاچکوا نے 33 رنز بنائے دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت قائم کی بی لووڈ بیضا نے 28 اور نیاشا گوانزورا نے 23 رنز کا حصہ ڈالا جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم ابتدائی مشکلات سے نہ نکل سکی اور پہلے چار اوورز میں 19 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں کرسٹین موٹاسا نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نومویلو سیبانڈا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا روبین رائیکے نے 52 رنز بنا کر مزاحمت کی تاہم پوری ٹیم 127 رنز تک محدود رہی اس کامیابی کے ساتھ زمبابوے نے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سپر سکس میں جگہ پکی کرلی دوسرے کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز بنائے نگار سلطانہ جوٹی نے 45 اور کپتان سبحانہ مستری نے 28 رنز اسکور کیے جواب میں تھائی لینڈ کی جانب سے ناناپٹ کونچاروینکائی نے 57 اور کپتان نارومول چائیوائی نے 33 رنز بنائے تاہم ٹیم ہدف حاصل نہ کرسکی بنگلہ دیش کی کامیابی کے باوجود بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے زمبابوے نے سپر سکس میں جگہ بنالی اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا دیگر کرکٹ میچز میں میزبان متحدہ عرب امارات نے پاپوا نیو گنی کو 70 رنز سے شکست دی یو اے ای کی کپتان عیشا اوزا نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو 134 رنز تک پہنچایا۔ جواب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم 64 رنز پر ڈھیر ہوگئی سورکشا کوٹے نے 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ایک اور میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا کرسٹی گورڈن نے صرف 4 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور آئرلینڈ کی ٹیم کو 71 رنز پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اسکاٹ لینڈ نے مطلوبہ ہدف 8.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ڈارسی کارٹر نے 30 رنز بنائے پانچویں روز کے اختتام پر گروپ اے سے سری لنکا اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ جبکہ گروپ بی سے پاکستان نیدرلینڈز اور زمبابوے نے سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا اب اگلے مرحلے میں ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی

Comments (0)
Add Comment