پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے مفت داخلے کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز شائقین بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 19 نومبر بروز جمعرات شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کر دیا ہے پی سی بی ترجمان کے مطابق جمعرات کو کرکٹ شائقین بغیر ٹکٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے اور انہیں ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے اور انہیں براہ راست کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے پی سی بی نے کرکٹ فینز کو دعوت دی ہے کہ وہ وقت پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

Comments (0)
Add Comment