پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

نوشہرہ، سسرالیوں کا حاملہ بہو پر تشدد، 5 لاکھ کی چوری کا الزام عائد

نوشہر ہ (پی پی اے) نوشہرہ میں سسرالیوں نیمبینہ طور پر چوری کے الزام میں حاملہ بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نیبھی تشدد کرنے میں سسرالیوں کا ساتھ دیا ہے۔شاہ کوٹ میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننیوالی 7 ماہ کی حاملہ لڑکی نیسسرالیوں پر تشدد کا الزام عائد کیاہے، اُس کاکہناہیکہ اس کا شوہر دبئی میں رہتا ہے، شوہر کی غیر موجودگی میں دیور اور سسر نے اُس پر 5لاکھ روپے چوری کاالزام عائد کرکے تشدد کیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ تشد د سے بچنے کے لییاُس نے خود کو 2دن تک باتھ رو م میں بند رکھا ہے، خاتون نے دیور پر غیر اخلاقی حرکت کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔متاثرہ خاتون کامزید کہنا ہے کہ سسرالیوں نے ایس ایچ او عبدالولی اورلیڈی کونسٹیبل کو بلاکر تھانے بھجوا دیا، وہاں پر اُس کو ماراپیٹا گیا اور معاملے کو دبانے کے لئے زور دیا گیا۔ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان کا کہناہیکہ میڈیکل رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، واقعہ عید کے دنوں میں پیش آیا تھا، لڑکی اب اپنے والدین کیساتھ ہے۔واقعے کی غیر جانبدارتحقیقات کے لئے ایس پی مردان وقارعظیم کھرل کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے، قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے جبکہ ایس ایچ او کیخلاف الگ تحقیقات کی جائینگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.