مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود کے زیر صدارت گلورئیس راولپنڈی پروجیکٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں میٹنگ کا انعقاد
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود کے زیر صدارت گلورئیس راولپنڈی پروجیکٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں میٹنگ کا انعقاد ہوامیٹنگ میں گلورئیس راولپنڈی پروجیکٹ کے تحت راولپنڈی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگلورئیس راولپنڈی پروجیکٹ میں راولپنڈی شہر کی سیاحت کا فروغ، بجلی کی بے ہنگم تاروں کو زیر زمین کرنے، پبلک باتھ رومز، عوام کی سہولت کے لیے روڈ سائیدز پر بینچز اور ڈسٹ بینز بھی لگائے جا رہے ہیں راولپنڈی شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔