پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 52 و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے یونین کونسل ہمک بمقام گوڑھا شاہاں میں گورنمنٹ پرائمری سکول کا افتتاح کردیا

رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 52 و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے یونین کونسل ہمک بمقام گوڑھا شاہاں میں گورنمنٹ پرائمری سکول کا افتتاح کر دیا اس موقع پر اہل علاقہ سے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہےتعلیم کے لئے تمام وسائل مہیا کریں گے، ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہی بہترین مستقبل کے لئے ضروری ہےصرف تعلیم بلکہ حلقہ میں ہر شعبہ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں ہماری حکومت وجود میں آنے کے بعد سخت معاشی حالات کا سامنا تھا کیونکہ خزانہ خالی تھا،گردشی قرضہ اور ملک بلیک لسٹ ہونے کے قریب تھاعالمی وباء کورونا سے بھی معیشت کو شدید دھچکا لگاوزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں سے ملک بہتر ہوا،دنیا بھر نے وزیراعظم پاکستان کی پالیسوں کو سراہا اور پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا،اب ہمیں مہنگائی کا سامنا ہے ،مشکلات کا احساس ہے،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا قلع قمعہ کر دیں گے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں گے،دیہی علاقوں کو شہر کے برابر سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.