لاہور گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔
لاہور گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک کے سربراہان ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر متحد ہوں، ہمیں مغربی دنیا کو ناموس رسالت ﷺ کی مسلمانوں کیلئے اہمیت بتانا ہوگی، یورپ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے واقعات ہو رہے ہیں، بے حرمتی کے واقعات، قیادت کی سطح پر بیانات اسلامو فوبیا بڑھنے کا ثبوت ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ یورپ میں مساجد کو بند، حجاب پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، پادریوں و مذہبی پیشواؤں کو مذہبی لباس پہننے کی آزادی ہے، ہولوکاسٹ کی طرح مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے یورپ میں واقعات ہو رہے ہیں۔