پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کالی داس ڈیم کا افتتاح کریا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کالی داس ڈیم کا افتتاح کریا..اس موقع پر وزیر آبپاشی سہیل انور سیال، ایم این اے نواب یوسف ٹالپر، وزیر تعلیم سعید غنی، وزیر پی ایچ ای شبیر بجارانی، وزیر آئی ٹی تیمور ٹالپر، وزیر ثقافت سید سردار شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، ایم پی اے قاسم سومرو اور دیگر موجود..کالی داس ڈیم 333 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ..کالی داس ڈیم گھوردھاڑو نئی/ آبشار پر بنایا گیا ہے، کالی داس ڈیم نگرپارکر سے ایک کلومیٹر پر مغرب میں واقع ہے، ..یہ ڈیم نگرپارکر اور قریب کے گائوں کے لوگوں اور مویشیوں کی روزانہ کی ضروریات پوری کرتا ہے،  .اس وقت کالی داس ڈیم میں بارشوں کا پانی 13 فٹ تک جمع ہے، ..ڈیم کی کل اونچائی 15 فٹ ہے، یہ پانی پورے سال کی ضروریات پوری کریگاکالی داس ڈیم میں 1012.30 ایکڑ فٹ پانی جمع کرنے کی گنجائش ہے،  نگرپارکر میں کارونجھر پہاڑ 400 اسکوائر کلومیٹر پر ہے، ..کارونجھر پہاڑ چھوٹے ڈیموں کا کیچمنٹ ایریا بنتا ہے، مون سون میں کارونجھر پر اوستاً 13 انچ پارش ہوتی ہے، 13 انچ بارش سے تقریباً 111000 ایکڑ فٹ پانی ملتا ہے، یہ پانی 208000 ایکڑ زمین سیراب کریگا، پہلے یہ پانی ضایع جاتا تھا، پانی کو بچانے اور اس کا استعمال کرنے کیلئے اسمال ڈیم پروجیکٹ شروع کیا گیا، اسمال ڈیم پروجیکٹ کے تحت 42 ڈیم بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا، اس پروجیکٹ کے تحت ابھی تک 23 ڈیم مکمل ہوچکے ہیں، باقی 11 ڈیم جولائی 2022تک مکمل ہوجائینگے، اسمال ڈیم بنانے سے پہلے نگرپارکر میں پانی کی شدید قلت تھی، پانی نہ ہونے کے باعث نگرپارکر سے لوگ بیراج ایریا کی طرف اکثر نقل مکانی کرتے تھے، .اب 23 اسمال ڈیم مکمل ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی اسٹور کیا جا رہا ہے، یہ پانی لوگ اپنے اور اپنے مویشیوں کے پینے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، یہ پانی زراعت کیلئے بھی استعمال ہو رہا ہے، 23 ڈیموں کی تکمیل سے 50 قریبی گائوں کو بھی پانی مل رہا ہے، اس ڈیم کے پانی سے 40000 ایکڑ زمین سراب ہوگی، 42 سمال ڈیم مکمل ہونے کے بعد 85000 ایکڑ بنجر زمین آباد ہوگی، 42 چھوٹے ڈیم مکمل ہونے سے 87 دہاتوں کی پانی کی ضروریات پوری ہوگی، کالی داس ڈیم، ویرا واہ ڈیم، مسکین جہاں خان کھوسو ڈیم ، بارتلائو ڈیم، اباسر ڈیم، گھارتیاری ڈیم، گھورڈھاڑو ڈیم، ناریاسر ڈیم، جھنجھاسر ڈیم، چندن ڈیم، لاکر کھادیو ڈیم ، کووارا ڈیم، لکھی جو وانڈیو ڈیم، ادھیگھام ڈیم، پانپوری ڈیم، بھودیسر ڈیم، کھاراڑو ڈیم، توبرو ٹانک ڈٰم، راناسر ڈیم، گوٹراوا ڈیم، کھانی جہ واندیو ڈیم اور سرنچند ڈیم مکمل ہوچکے ہیں، .

Leave A Reply

Your email address will not be published.