راولپنڈی سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے شہریوں کی شکایات ذاتی طور پر سننے کے لیے 250سے زائد کھلی کچہریوں کاانعقاد
راولپنڈی سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے شہریوں کی شکایات ذاتی طور پر سننے کے لیے 250سے زائد کھلی کچہریوں کاانعقاد،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے9800سے زائد شہریوں کی شکایات ذاتی طور پر سن کر موقعہ پر احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کی شکایات کے حل کا تناسب 96%رہا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی جانب سے سی پی او آفس میں شہریوں کی شکایات ذاتی طور پر سننے کے لیے دسمبر 2019سے لے کر اب تک 259کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا،جس میں 9807 شہریوں نے کھلی کچہری میں اپنی درخواستیں پیش کیں، سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے ذاتی طور پر شہریوں کی شکایات سن کراُن کے حل کے لیے درخواستوں پر تحریری احکامات جاری کرنے کے ساتھ متعلقہ افسران کو فون پر ہدایات بھی دیں،9439شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا چکی ہے، کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کی شکایات کے حل کا تناسب 96%رہا،سی پی اوکی طرف سے مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کی تاخیر پر پولیس افسران سے جواب طلبی کی جاتی ہے، کھلی کچہری کے انعقاد کے دوران شہریوں کوسی پی اوسمیت دیگر سینئر پولیس افسران کے رابطہ نمبر ز فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ شکایات کے حل کے دوران کسی بھی دشواری کے دوران افسران سے رابطہ کیاجاسکے،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مقدمات کے اندراج نہ ہونے،ناقص تفتیش اورشہریوں کی درخواستوں پر ای -ٹیگ نمبرنہ جاری کرنے پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے جبکہ کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات کے پیش نظر ایس ایچ اوز کو تبدیل بھی کر دیا گیا،سی پی اوکے حکم پر فوری مقدمہ درج کرکے کھلی کچہری کے دوران ہی شہریوں کو ایف آئی آر کی کاپیاں فراہم کی گئیں،شہریوں کی شکایات کے حل کے لیے روزانہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ ) (PMDU، آئی جی کمپلینٹ سیل8787 اورسیز کمپلینٹ کے تحت درج ہونے والی شکایات میں واضح کمی آئی ہے،شہریوں کی شکایات کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سی پی او محمد احسن یونس خودذاتی طور پر شکایات سنتے ہیں،کسی بھی شہری کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ سی پی او آفس آکر اپنا مسئلہ بیان کرے اس کا مسئلہ قانون کے مطابق حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔