پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 7 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 7 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 30 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔اس وقت کرونا وائرس کے 8 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 28718 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 543 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 504 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 422 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 22126 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 7 اساتذہ اور 8 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

نوٹ
اب تک کل 13 سکولز اور کالجز سیل کیے تھے جن میں سے 8 سکولز اور کالجز کھول دیے گئے ہیں جبکہ 5 سکولز ابھی تک سیل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.