اسلام آباد گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیابی نصیب ہوگی گزشتہ دونوں حکومتوں نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا تھا وجاہت سمیع سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو گلگت بلتستان کو وفاق میں اہمیت دے سکتے ہیں جس طرح پی پی پی اور ن لیگ نے پاکستان کو لوٹا اسی طرح گلگت بلتستان کو بھی لوٹا ہے آج بڑے بڑے نعرے مارنے والے دس سال سے کہاں تھے گلگت میں روڈز، سکولز و کالجز، یونیورسٹیاں اور ہسپتال قائم ہونگے انشاءاللہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں مختلف سیاحتی مقام بنانے کا بھی وعدہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو لے کر آگے بڑھیں گے اور پچھلے حکومتوں کے جاگیردارانہ نظام کو دفن کردینگے گے.وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام کی طرح کئی اور پروگرام بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ہم پاکستان کو بحران سے نکال کر صحیح سمت پر ڈال کر ملک کی تقدیر بدلنے کا ہنر جانتے ہیں. جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے بحران ختم نہیں ہورہے انشاءاللہ العزیز وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ نیاء پاکستان ایک دن ترقی کی منزلیں طے کریگا.
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.