پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہوگی۔ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے اکٹھ کی اجازت ہوگی

 

لاہور پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہوگی۔ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے اکٹھ کی اجازت ہوگی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس کی اجازت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا عوامی اجتماعات میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی، کھلی جگہ پر تقریبات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا، تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہوگا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا، جو 31 جنوری تک لاگو رہے گا، عوام الناس سے گزارش ہے کہ حکومت پنجاب کا ساتھ دیں، کورونا وائرس کی پہلی لہر کی طرح دوسری لہر پر حکومت اور عوام مل پر قابو پائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.