پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ ء افغانستان کے ثمرات کے حوالے سے اہم بیان افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ ء افغانستان کے ثمرات کے حوالے سے اہم بیان افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے دوحہ میں بھی بات چیت چل رہی ہے
اس صورت حال میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء کابل کا مقصد اس پیغام کا اعادہ کرنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے اور افغانستان میں مستقل اور دیرپا امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر دیکھنے کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان اس ضمن میں اپنی پوری معاونت جاری رکھے گا
دورہ کابل کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا بھی ہمارے پیش نظر تھا افغانستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی افغان قیادت کے ساتھ، ہماری اہم نشستیں ہوئیں ان نشستوں میں ہم نے ٹرانزٹ ٹریڈ، دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے دو طرفہ کثیر الجہتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا
صدر اشرف غنی کے ساتھ بہت اچھی نشست ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے
میری افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر اور ان کی ٹیم کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی جس میں ہم نے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مستقبل کے راستے (Trajectory ) پر اتفاق کیا ہمارا افغانستان اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے Shared vision پر بھی اتفاق ہوامیں سمجھتا ہوں کہ افغان قیادت اس دورے کی اہمیت کو سمجھتی ہے وہ وزیر اعظم عمران خان کی سوچ سے بخوبی واقف ہیں وہ وزیر اعظم کے دورہ ء کابل کے منتظر تھے وزیر اعظم عمران خان نے انہیں دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی دی ہے جس پر انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان تشریف لائیں گے اور جہاں تک ہم نے بات پہنچائی ہے مزید اس کو آگے لیکر چلیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.