پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعظم اور شہزادہ چارلس کا رابطہ،چیلنجزسےنمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور

اسلام آباد : برطانوی پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کا وزیراعظم پاکستان سے رابطہ ہوا۔ عمران خان نے دوران گفتگو عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دولت مشترکہ ممالک کے مابین قریبی اور منفرد تعلقات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعلقات بہترین دوستی کا مظہر ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں کورونا وبا سے جانی نقصان پر وزیراعظم عمران خان سے تعزیت کی اور کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کورونا وبا کے دوران پاکستان میں کمزور طبقے کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم خان نے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی اور تحفظ ماحولیات کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا۔

شہزادہ چارلس پرنس آف ویلز نے موسمیاتی تغیر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عزم کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے کی بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.