پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

موٹروے پولیس بیٹ نمبر 16 کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی موٹر سائیکل پر سوار موبائل چور پکڑ لئے۔

کسووال موٹروے پولیس بیٹ نمبر 16 کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی موٹر سائیکل پر سوار موبائل چور پکڑ لئے۔تفصیلات کے مطابق دو لڑکے اویس اور شبیر اوڈ کالونی چیچہ وطنی کے رہائشی ہیں انہوں نے گﺅشالہ میں سلطان نامی شخص سے موبائل فون چھین لیا اور ہائی وے کی طرف فرار ہو گئے بابا صدیق دربار کے قریب موٹر وے پولیس کے افسران نے ان لڑکوں کو روکنے کا اشارہ کیا مگر تھوڑی دور جا کر لڑکوں نے موٹر سائیکل روڈ پر پھینک دیا اور جھاڑیوں میں چھپ گئے موٹروے پولیس کے ڈیوٹی افسر ان انسپکٹر کامران رسول اور سب انسپکٹر سلطان منیر اور بیٹ نمبر 16 کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر رضوان نقوی نے ان چوروں کا پیچھا کیا اور ان کو جھاڑیوں میں سے تلاش کر لیا چوروں کے قبضہ سے ایک عدد پستول 32بور بمع گولیاں چھینا گیا موبائل فون ون ٹو فاﺅ موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا اور ملزمان کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش کے لیے تھانہ صدر چیچہ وطنی کے حوالے کردیا۔شیخ محمد سلطان نے موبائل بازیاب کروانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا
کسووال(نامہ نگار)پولیس سرکل چیچہ وطنی میں سرقہ مویشی عروج پر،پے درپے وارداتیں، شہریوں کی نیندیں حرام،پولیس قابوپانے میں ناکام
بڑھتی ہوئی سرقہ مویشی پرعوامی وسماجی حلقوں کاسخت اظہارتشویش،آئی جی پنجاب اورآرپی اوساہیوال سے فوری نوٹس کامطالبہ، تفصیل کے مطابق طویل عرصہ سے پولیس سرکل چیچہ وطنی مویشی سارقان کاگڑھ بن چکاہے پے درپے وارداتوں سے شہریوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اورلاکھوں مالیت کے مویشی سے بھی محروم ہورہے ہیں دوسری جانب عوامی وسماجی حلقوں کابھی روزبروزبڑھتی ہوئی سرقہ مویشی کی وارداتوں پرسخت اظہارتشویش کرتے ہوئے کہناتھاکہ پولیس سرکل چیچہ وطنی مویشی سارقان کاگڑھ بن چکاہے جوکہ پولیس کی ناقص حکمت عملی کاشاخسانہ ہے اسکے ساتھ ہی آئی جی پنجاب اورآرپی اوساہیوال سے فوری نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.