پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کا کام دو شفٹوں میں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

لاہور پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کا کام دو شفٹوں میں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ایم پی ایز ہاسٹل کی تعمیر کا عمل بھی تیز کیا جائے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کی پراگریس کے جائزہ کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، سیکرٹری کوآرڈی نیشن رائے ممتاز حسین بابر، سیکرٹری فنانس عبداللہ سنبل، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن (ر) اسد، نیشنل کالج آف آرٹس کے نمائندوں کے علاوہ تعمیراتی اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور این سی اے کے نمائندوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو بریفنگ دی، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور تعمیراتی اداروں کے حکام نے سپیکر اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ اور ایم پی ایز ہاسٹل جلد مکمل کر دیا جائے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ہدایت کی کہ اسمبلی ملازمین کیلئے زیر تعمیر کوارٹرز میں بھی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.